امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور (این این آئی)جسٹس اشتیاق ابراہیم نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم 2 دسمبر 1969 کو پشاور میں پیدا ہوئے،

انہوں نے 1992 میں خیبر لا کالج سے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی، انہوں نے وکالت کا آغاز 1993 میں ذیلی عدالتوں سے کیا، بعد ازاں 1995 میں ہائی کورٹ اور پھر 2008 میں بطور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے لائسنس حاصل کیے۔قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم 99-1998 میں پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری اور 08-2007 میں بطور جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ وہ 14-2013 میں پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم یکم جون 2018 میں پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بنے، وہ 1999 سے 2000 تک اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا رہے جبکہ 2008 سے 2010 تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا رہے۔واضح رہے کہ 12 اپریل کو پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved