لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کے لئے 37بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری سی پیک، نان سی پیک سرکاری اور مستقل تنصیبات پر کام کرنے والے چینی باشندوں کے لئے دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے 18بلٹ پروف گاڑیاں پہلے سے موجود ہیں۔