امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس ،بجلی کی قیمتوں میں بھی 40فیصد کمی کی جائے،انجمن تاجران

لاہور( این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے چیمبرز ،تاجر تنظیموں اور مختلف ایسوسی ایشنز کی تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کاروباری طبقے پر مزید بوجھ نہیں ڈالے گی ،

گیس کی قیمتوں میں 50فیصد ،فیول ایڈ جسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ نا قابل برداشت ہے اور یہی مہنگائی کی بنیاد ہے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام اور تاجر طبقہ پس چکا ہے ، تاریخی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے جس کی وجہ سے کاروبار میں تسلسل کے ساتھ مندی کا رجحان ہے ۔

وزیر خزانہ کا یہ بیان کہ چیمبرز، تاجر تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کی قابل عمل تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ بنایا جائے گا خوش آئند ہے ، حکومت ایسا بجٹ پیش کرے جس سے کاروبار کرنے کی فضاء بنے ۔ انہوں نے کہا کہ اپیل ہے کہ شرح سود میں بھی کمی کی جائے اور اسے جلد سے جلد سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے تاکہ لوگ کاروبار کرنے کیلئے بینکوں سے قرض لے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لے اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کم از کم 40فیصد کمی کی جائے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved