امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

9 مئی کے کیسز جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے، عطا تارڑ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیسز جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے، حکومت کے آتے ہی معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں،ثمرات عوام تک پہنچیں گے، اپوزیشن ملکی ترقی میں ہمارا ساتھ دے ، بلوچستان میں اپوزیشن جماعت کا پہلا جلسہ ناکام رہا، جو تقریر کی گئی اس سے لگتا ہے یہ کمپنی چلنے والی نہیں، یہ آپس میں دستو گریباں ہیں ،تحریک انتشار کے اندر آپس میں پھوٹ ہے،فیض آباد دھرنے کے حوالے سے کابینہ میں کوئی بحث نہیں ہوئی، اس پر وزیر قانون ہی کوئی تبصرہ کریں گے،

پاکستان اسٹریٹجک لحاظ سے ایک جوہری ریاست ہے جس سنجیدگی سے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ معاملات پر بات کر رہے ہیں وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا باب ہے، وزیر اعظم کا دورہ سعودی کامیاب رہا جس کے باعث سعودی وفد پاکستان آیا ، چند دنوں میں ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آئیگا اور معاہدوں پر دستخط میں پیش رفت ہوگی۔ بدھ کو یہاں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اسٹریٹجک لحاظ سے ایک جوہری ریاست ہے جس سنجیدگی سے دوست ممالک پاکستان کے ساتھ معاملات پر بات کر رہے ہیں وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا باب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیوکلیئر اسٹیٹ ہونا اعزاز کی بات ہے، حکومت کے آتے ہی معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں، سب کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، یہ ہمارے لیے خوش قسمتی بھی ہے، وزیر اعظم اور ان کی کابینہ پالیسی سازی اور معیشت کی بہتری کے لیے اپنے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت میں آتے ہی معیشت کے لیے کیے گئے فیصلے سے عالمی سطح پر پاکستان کی بڑی پذیرائی ہوئی، ایک جوہری ریاست ہونا بڑی بات ہے، پاکستان میں بہت سے قدرتی، آبی ذخائر موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کا سعودی کا دورہ بہت کامیاب رہا اور گزشتہ روز سعودی وفد نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے دورے کی وجہ سے آئے ہیں، ہم سعودی وفد کے شکر گزار ہیں جس طرح سرمایہ کاری کے حوالے سے سنجیدگی کا انہوں نے مظاہرہ کیا وہ خوش آئند ہے،

ان کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے ریفائنری، ٹورزم کے بہت سے معاملات زیر بحث آئے جنہیں عملی جامع پہنایا جا رہا ہے اور چند دنوں میں اعلی سطح کا وفد بھی آئے گا اور معاہدوں پر دستخط میں پیش رفت ہوگی۔عطا تارڑ نے بتایا کہ سعودی عرب سے ایک نجی سیکٹر کا بھی وفد آئے گا، ان کے دورہ کو سہولت دی جائے گی اور جب وہ ہمارے سیکٹرز کے ساتھ کام کریں گے تو یہ معیشت کے لیے بڑا قدم ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کی ایک ساکھ ہے، وہ 24 گھنٹے کام کرنے والے لیڈر ہیں، اس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں بھی ریکارڈ بن رہے ہیں، تو اس کا ریلیف عام آدمی تک پہنچے گا۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا اس میں سعودی دورے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، گندم کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، اس دفع گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں تو کابینہ نے فیصلہ کیا کہ چاروں صوبائی حکومتوں خط لکھا جائے گا کہ گندم کی پروکیورمنٹ کے ہدف بڑھائیں جائیں تاکہ کسان سے زیادہ سے زیادہ گندم لی جائے اور اس کا ریٹ بھی اچھا رکھا جائے، اس سے کسان خوشحال ہوگا۔عطا تارڑ نے کہا کہ اور دوست ممالک سے بھی وفد پاکستان آئے گا، اس حکومت کے آتے ہی جو دوست ممالک کے سربراہان کے پیغام آئے، عید پر جو گفتگو ہوئی وہ انتہائی خوش آئند ہے، ان ملاقاتوں میں غزہ کے حوالے سے بھی تفتیش کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ معیشت کی بہتری تازہ ہوا کا جھونکا ہے اس سے معاملات میں بہتری آئے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعت کا پہلا جلسہ ناکام رہا، جو تقریر کی گئی تو یہ کمپنی چلنے والی نہیں، یہ آپس میں دستو گریباں ہیں، گوہر صاحب کی بات کو شیر افضل رد کردیتے ہیں، تحریک انتشار کے اندر آپس میں پھوٹ ہے،یہ اپوزیشن کا اتحاد کیا بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن ہمارا ساتھ دے لیکن میں نا مانوں کی سیاست نہیں چل سکتی، ان کیسز پر توجہ دیں جو آپ کے رہنما بھگت رہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک زور نہیں پکڑ پائے گی، جو سفر ہم نے ترقی کا شروع کیا وہ جاری و ساری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے کابینہ میں کوئی بحث نہیں ہوئی، اس پر وزیر قانون ہی کوئی تبصرہ کریں گے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، وزیر خزانہ امریکا میں ہے ان کی میٹنگز جاری ہے، ہم تمام ممالک سے دوستانہ روابط چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ امید ہے قانون کے طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے 9 مئی والے کیسز جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے اور سپریم کورٹ نے بھی کم سزا والے لوگوں کی فہرست طلب کر کے احکامات جاری کیے تھے۔پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی پرائس اس لیے بڑھ رہی ہے کیونکہ غزہ فلسطین کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمت بڑھ گئی ہے، اگلے چند ماہ میں بہتری لازمی نظر آئے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved