امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سر براہ فکر مند

برسلز (این این آئی)ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سر براہ فکر مند ہوگئے۔عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی ایای اے) کو اسرائیل کی جانب سے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا خدشہ ہے ۔ڈائریکٹرآئی ایای ایرافیل گراسی کا کہنا ہے کہ ایران نے ایٹمی تنصیبات اتوار کو بند کر دی تھیں لیکن پھر پیر کو کھول دی گئیں، جب تک صورتحال مکمل پْرسکون نہیں ہوتی، معائنہ کار دور رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رافیل گراسی نے کہاکہ ایرانی حکومت نے ہمارے معائنہ کاروں کو بتا یا کہ جوہری تنصیبات سکیورٹی کے پیش نظر بند تھیں، یقیناً ہم ہمیشہ انتہائی تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی 5 رکنی جنگی کابینہ نے ایران کے خلاف انتقامی کارروائی پر اتفاق کیا ہے۔اس سے پہلے اسرائیلی آرمی چیف نے بھی ایرانی حملے پر کہا تھا کہ ایران کو اپنے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved