امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کیو ایس رینکنگ 2024ء میں پنجاب یونیورسٹی کی شاندار کارکردگی ، پہلی مرتبہ 19مضامین شامل

لاہور ( این این آئی)عالمی رینکنگ کے ادارے کیو ایس کی جانب سے مضامین کے اعتبار سے عالمی یونیورسٹیزکی 2024ء کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میںشاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ پنجاب یونیورسٹی کے 19مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔ کیو ایس رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی لائبریری و انفارمیشن مینجمنٹ کودنیا کے بہترین 50 سے 70 اداروں میں شامل کیا گیا۔

جبکہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کا کوئی ادارہ عالمی سطح پر 50 سے 70 بہترین اداروں میں شامل ہو گیا ۔کیو ایس نے 5 ہزار اعلی تعلیمی اداروں میں سے رینکنگ کی جس میں پنجاب یونیورسٹی کا شعبہ پٹرولیم انجینئرنگ دنیا کے بہترین 101-150 اداروں میں شامل ہوا ۔لینگوئجز کے شعبے میں پنجاب یونیورسٹی 251-300 بہترین اداروں میں شامل ہوئی جبکہ لینگوئسٹکس کے شعبے میں پنجاب یونیورسٹی301-320 بہترین اداروں میں شامل ہے۔ اسی طرح ریاضی اور فارمیسی کے شعبوں میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کے بہترین301-350 اداروں میں شامل ہوئی جبکہ ایگریکلچر، فاریسٹری، فزکس، آسٹرانومی میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کے بہترین 351-400 اداروں میں شامل کی گئی۔

انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پنجاب یونیورسٹی کو 392واں بہترین ادارہ قراردیا گیا اور کیمیکل انجینئرنگ میں پنجاب یونیورسٹی 401-430 بہترین اداروں میں شامل ہوئی ۔ کیمسٹری، بزنس، مینجمنٹ سٹڈیز، اکنامکس و اکانومیٹرکس میں پنجاب یونیورسٹی کو401-450 بہترین اداروں میں شامل کیا گیا۔ نیچرل سائنسز، اینوائرمینٹل سائنسز، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن سسٹم میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کے 451-500 بہترین اداروں میں شامل ہوئی۔ اسی طرح سوشل سائنسز، مینجمنٹ، بائیولوجیکل سائنسز میں پنجاب یونیورسٹی 501-550 بہترین اداروں میں شامل کی گئی اورمیڈیسن کے شعبہ میں پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کے بہترین 551 سے 600 اداروں میں شامل کیا گیا۔

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے عالمی سطح پر بہترین رینکنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے اداروں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین تحقیق کے باعث اس مرتبہ پنجاب یونیورسٹی کے ذیادہ شعبے عالمی رینکنگ میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی رینکنگ میں غیر معمولی اضافے پراساتذہ ، طلباء اور ملازمین کوبھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ معروف ماہرین تعلیم کا اطمینان، اسکوپس انڈیکسڈ ریسرچ پبلیکیشنز میں مسلسل اضافہ، حوالہ جات اور ایچ انڈیکس نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکلٹی وطلباء کے تناسب میں بہتری، بین الاقوامی فیکلٹی اور طلباء کی تعداد میں اضافہ، بین الاقوامی ماہرین تعلیم کے ساتھ مشترکہ تصانیف کے مقالوں میں اضافہ اور پاکستان کے سماجی و اقتصادی مسائل پر مرکوز تحقیق آنے والے سالوں میں پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان اعوان کی کنوینر شپ میں نوجوان پروفیسرز پر مشتمل یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان اعوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ برسوں میں اگر نومنتخب حکومت پنجاب یونیورسٹی کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کرے تو یہ یونیورسٹی عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیمی میدان میں پاکستانی یونیورسٹیوں کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved