امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قومی اسمبلی ، آصفہ بھٹو زر داری کا شورشرابے میں حلف

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے شور شرابے میں حلف اٹھا لیا ،اپوزیشن کی جانب سے آصفہ بھٹو زرداری کے حلف کے دوران شور شرابے پر عبد القادر پٹیل نے اپوزیشن کو پوائنٹ آف آرڈر نہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کورم کی نشان دہی کر دی، حکومتی اتحادی اور جمعیت علمائے اسلام کے اراکین نے بھی ایوان سے واک آؤٹ کیا ،کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ۔

پیر کوقومی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں دہشت گردی اور قدرتی آفات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی گئی دعا مولانا عبدالغفور حیدری نے کروائی۔ جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے حلف اٹھا لیا حلف کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نعرے بازی کرتے رہے،فارم 47 والے نامنظور ،جبری سلیکشن ،جبری الیکشن نامنظور کے نعرے لگاتے گئے ۔گیلری سے مہمانوں نے پیپلزپارٹی کے حق میں نعرے لگائے آصفہ بھٹو کے حلف لینے کے بعد فوراً ایوان میں رجسٹرڈ پر دستخط کئے ۔

پیپلزپارٹی کے ارکان نے ٍڈیسک بجائے ایوان میں موجود گیلری میں موجود مہمانوں نے پیپلزپارٹی کے حق میں شدید نعرے لگائے ،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اراکین آصفہ بھٹو زرداری کو ان کی نشست پر جا کر مبارکباد دیتے رہے ،مولانا عبدالغفور حیدری نے شہداء مختلف حادثات اور آفات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کرائی ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی درخواست پر بہاولنگر پولیس کے زخمی افسران کے لیے بھی دعا کرائی گئی ،

مولانا عبدالغفور حیدری نے دوبارہ ایوان میں دعا کرائی عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ آج کوئی پوائنٹ آف آڈر نہیں ہوگا۔اس کے بعد عبدالقادر پٹیل نے کورم کی نشاندہی کردی جس کے بعد حکومتی ارکان ایوان سے چلے گئے سنی اتحاد کونسل (تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان بشمول اپوزیشن نے نعرے لگائے کہ بھاگ گئے۔عبدالقادر پٹیل،مولانا عبدالغفور حیدری کے پاس گئے اور ان کو ایوان سے جانے کا کہاجس کے بعد جے یو آئی کے ارکان بھی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے ایوان میں 64ارکان رہے جس پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved