امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارشوں کے نقصانات کیحوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی شعبے کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا سیکٹوریل ریویو ہے، ہم معیشت پر کئی اجلاس کر چکے ہیں، اب پاور دویژن کا پہلا سیکٹوریل ریویو ہے، ان بارشوں سے ڈیم بھریں گے اور پن بجلی میں فائدہ ہوگا لیکن اس بارش میں کافی جانی نقصانوں کا بھی ضیاع ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے کہ وہاں امدادی سامان پہنچایا جائے جہاں جہاں اس کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے بتایا کہ جو بات ہم نے کرنی ہے اس میں پہلے نمبر پر بجلی چوری کو روکنا ہے، مجھے پتا چلا ہے کہ پنجاب میں اس حوالے سے کافی اچھا کام شروع ہوگیا ہے، مجھے یقین ہے کہ باقی صوبے بھی اس پر کام کریں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ جو ہمارے سسٹم ہیں، ٹرانسمیشن لائنز ہیں ان کی بہت ہی بری حالت ہے، اور اس میں جتنی بھی کاوشوں ہوں وہ کم ہیں، اس کے بغیر جتنی بھی بجلی پیدا کرلیں لیکن اگر ٹرانسمیشن بہتر نہیں تو کوئی بھی فائدہ نہیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ورلڈ کلاس کنسلٹنٹس موجو د ہیں ان کو لے کر آئیں تاکہ وہ رپورٹس دیں اور ہم تیزی کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھ سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرپلس بجلی کا مارجنل قیمت پر کچھ کیا جائے جیسا بھی ہوسکتا ہے اور ہائیڈرو پاور کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی بات ہوگی اور چیئرمین واپڈا کی دیامر بھاشا کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا کیونکہ آخر کار سب نے قابل تجدید توانائی کی طرف ہی واپس آنا ہے، یہ مافیا جو ہے ملک میں ٹینکر مافیا وہ اس ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے۔شہباز شریف نے بتایا کہ 27 ارب ڈالر کی برآمدات کی جاتی ہیں ،بجلی کی ضرورت اور ٹرانسپورٹ کی ضرورت کے لیے وہ تو کم نہیں ہوسکتی لیکن جو بجلی کے منصوبوں ہیں، جو اربوں کا تیل بر آمد ہورہا ہے اس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے دوسرے طریقوں سے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بارش سے متعلق حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہو گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون، 4 بچے اور 3 مرد شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق دیواریں اور چھتیں گرنے سے 15گھر مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 70 کو جزوی نقصان پہنچا۔بارش سے متعلقہ حادثات اپر اور لوئر دیر، چترال لوئر، ملاکنڈ، سوات، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، شانگلہ اور مالاکنڈ میں ہوئے۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا اور لوئر چترال کے متاثرین کے لئے اتھارٹی کے ویئر ہاوس سے 200 خیمے روانہ کیے گئے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال میں کئی بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور دیگر بند سٹرکوں کو فوری ٹریفک کے لیے بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔اتھارٹی کے مطابق وہ ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے،پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، اور عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 98600 کیوسک ہے، جسے درمیانے درجے کا سیلاب قرار دیا گیا، اسی طرح ورسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ 41،832 کیوسک جبکہ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے سندھ، اٹک اور خیر آباد میں پانی کا بہاؤ 1،32500 کیوسک، خوازہ خیلہ پر دریائے سوات کے مقام پر 30،184 کیوسک، نچلی سطح کا سیلاب، چکدرہ میں دریائے سوات کے مقام پر 27،721کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔منڈا پر دریائے سوات 80،000 کیوسک، اونچی سطح کا سیلاب کاریکارڈ اور دریائے پنجکورہ، زلم پل لوئر دیر پر42،247 کیوسک، درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved