ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ان دنوں برازیلین نڑاد مقبول اداکارہ و ماڈل لاریسا بونیسی سے ڈیٹنگ کے حوالے سے گردشی خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔تاہم اب حال ہی میں ماڈل لاریسا بونیسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹااسٹوری شیئر کرکے ان گردشی خبروں کو مزید ہوا دے دی ہے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان لائم لائٹ سے دور رہنے کے باوجود اس وقت مقبول ترین اسٹار کڈز میں سے ایک ہیں۔شوبز کی چکا چوند روشنیوں سے دور رہنے کے باوجود آریان خان خبروں میں رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ اْن کے مداح ہیں جو ان سے متعلق ہر ایک چیز جاننا چاہتے ہیں۔آریان خان یوں تو اداکاری کی بجائے فلموں کی ہدایت کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے گزشتہ کچھ برسوں کے دوران اپنا ایک کلوتھنگ برانڈ لانچ کیا ہے جس کے ایمبیسڈر اْن کے والد یعنی کہ شاہ رخ خان ہیں۔اسی کلوتھنگ برانڈ کے لیے برازیلین ماڈل لاریسا بونیسی بھی ماڈلنگ کر رہی ہیں۔