لاہور( این این آئی )سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آ ف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیر ِ اہتمام 750روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی عید الفطر کی چھٹیوں کے فوری بعد 15اپریل2024ء کوبروز سوموار منعقد ہوگی۔750روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 5لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 9300روپے کے 1696انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔