اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اکثریت کے فیصلے تو مسترد نہیں کیے جاتے، یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے، ڈائیلاگ اور بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ تصادم اور محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی افراتفری اور فتنے کا آلہ کار نہیں بنیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فیصلے کرنے ہیں تو جمہوریت، ملک اور عام آدمی کے مفاد کے لیے کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص یا ذاتی مفاد کے لیے کیے گئے فیصلوں کی حمایت نہیں کریں گے۔
