اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے 3 دن کے دوران کرایوں میں 25 فیصد رعایت کرنے کا اعلان کردیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔پاکستان ریلوے کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا،اس کے مطابق یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر ہوگی۔
