امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
sonia hussain

دْنیا میں مکھی جیسی صفت والی خواتین موجود ہیں، سونیا حسین

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پر اپنا نظریہ پیش کردیا۔حال ہی میں عدنان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اْتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

بعدازاں، عدنان صدیقی نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اْنہوں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، اْن کا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔اس بیان کے بعد سے عدنان صدیقی کو جہاں کڑی تنقید کا سامنا ہے تو وہیں اداکارہ سونیا حسین نے مکھیوں اور خواتین کے موازنے سے متعلق بیان پر اپنا نقطہ نظر مداحوں کے سامنے رکھ دیا۔سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ مجھے آپ کے لیے اس تنازع کو آسان بنانے کا موقع دیں، دراصل! مکھیوں جیسی صفت رکھنے والی خواتین یقینی طور پر دْنیا میں موجود ہیں، یہ وہی خواتین ہیں جو اپنی حرکتوں کی وجہ سے اپنی قدر نہیں کرواتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ حقیقی عورت کا دل جیتنا آسان نہیں ہوتا، یہ کسی بھی پلے بوائے یا محبت کی جھوٹی باتیں کرنے والے مرد کے بس کی بات نہیں بلکہ ایک حقیقی مرد ہی جانتا ہے کہ اْس نے کس طرح عورت کے دل میں اپنی جگہ بنانی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ہم خواتین ایک میل دور سے بھی دھوکہ دینے والے مردوں کو پہچان سکتی ہیں لہٰذا حقیقی عورت کے سامنے اپنی جعلی سازی اور دھوکہ دہی سے گریز کریں۔سونیا حسین نے مردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اس خود غرض دنیا میں بادشاہ بنیں کیونکہ یہاں واقعی حقیقی مردوں کی کمی ہے۔

پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کا موازانہ مکھیوں سے کر ڈالا جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔حال ہی میں عدنان صدیقی نے معروف میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی، اس پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار خواتین اور مکھیوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ دورانِ گفتگو عدنان صدیقی کے ہاتھ پر مکھی آکر بیٹھی جس کے بعد اداکار نے کہا کہ میں اب جو بات کہنے جا رہا ہوں، اْس کا کوئی بْرا نہ مانے۔عدنان صدیقی نے کہا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اْتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں جب مکھی کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا تو وہ بھاگ گئی تھی لیکن جیسے ہی میں خاموش ہوکر بیٹھ گیا تو مکھی میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔خواتین اور مکھی کی مثال سْن کر میزبان ندا یاسر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عدنان صدیقی مجھے وائرل کروائیں گے، میں نے ان سے ایسا کوئی سوال نہیں کیا تھا۔عدنان صدیقی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین غصے سے بھڑک اْٹھے ہیں اور اداکار پر تنقید کرتے ہوئے اْنہیں گھٹیا اور بیہودہ قرار دے رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved