امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم ترین شرط پور ی کرنے کی تیاری کر لی

اسلام آباد( این این آئی)حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شر ط پور ی کرنے کی تیاری کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن آئی ایم ایف کے پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسسمنٹ کے تحت انشورنس سیکٹرپراسٹڈی کرے گا ،انشورنس اورری انشورنس مارکیٹوں میں ریاستی ملکیت والیاداروں کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا،

غیرملکی انشورنس کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کی طرف راغب ہوں گی، اس تجزیہ سے معلوم ہو گا کہ یہ شعبہ پاکستان میں کیوں پسماندہ ہے، اس شعبے کو بین الاقوامی صنعت کاروں کے لیے کیسے کھولا جا سکتا ہے۔مسابقتی کمیشن کے مطابق پاکستان کی انشورنس انڈسٹری کو ریگولیٹری رکاوٹوں اور کمپٹیشن رکاوٹوں کی وجہ سے ابھی تک اپنی پوری صلاحیت کے ادراک کا موقع نہیں مل سکاہے۔

کئی سالوں سے حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ سمیت انشورنس کمپنیوں کی نجکاری ابھی تک عمل میں نہیں آئی ہے، سی سی پی اس وقت معیشت کے پانچ دیگر شعبوں کے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کا تجزیہ کرنے میں مصروف ہے، ان سٹڈیز کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے شعبوں کو کھولنا، کمپٹیشن کو بڑھانا اور بہتر مصنوعات کی فراہمی ہے۔ ان شعبوں میں فرٹیلائزر، انشورنس، پاور، سڑک کی تعمیر، اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی)شامل ہیں۔انشورنس اسٹڈی کی سفارشات مناسب وقت پر وفاقی حکومت کو ارسال کر دی جائیں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved