امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حکومت نے گوادر مال بردار ٹرین منصوبے کی منظور دیدی

گوادر(این این آئی)حکومت پاکستان نے میگا پروجیکٹ ’’گوادر مال بردار ٹرین منصوبے کی منظوری دیدی ، اس کا مقصد گوادر بندرگاہ کو ملک کے باقی حصوں خاص کر بلوچستان کے اندرونی علاقوں سے جوڑنا ہے جو ایک اہم پیشرفت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت گوادر مال بردار ٹرین منصو بہ اندرون ملک رابطوں کو مضبوط بنائے گا ، کارگو کے بہا ومیں اضافہ کرے گا اور نئی ابھرتی ہوئی جدید بندرگاہ کے طور پر گوادر کی مسابقت کو یقینی بنائے گا۔

یہ ٹرین فریٹ نقل و حرکت کے ذریعے لاجسٹکس اور نقل و حمل کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرکے ماحولیاتی فوائد کو بھی کھولے گا، گوادر پرو کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان ریلویز اور گوادر پورٹ اتھارٹی پہلے ہی ایک تفصیلی سروے کر چکے ہیں جس میں ریلوے ٹریک اور متعلقہ ڈھانچے بچھانے کے فریم ورک کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ گوادر شہر اور بندرگاہ کے ماسٹر پلان کے مطابق کوہ بٹل اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ ٹریک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق مجوزہ ٹریک گوادر بندرگاہ کی برتھوں کو گوادر کے مرکزی ریلوے یارڈ سے منسلک کرے گا، جسے مزید توسیع دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی اور پورٹ آپریٹر نے روٹ کے ساتھ انفرااسٹرکچر خالی کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کنٹینر یارڈ کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلوے کی پہلے سے حاصل کی گئی زمین سے متصل 50 ایکڑ اراضی حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سینیٹ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز نے گوادر پورٹ سے ایم ایل ون اور کوئٹہ ریجنز کے ساتھ ریلوے رابطے کے اہم آپشن پر غور کیا ہے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے گوادر پورٹ کو قومی اور بین الاقوامی لاجسٹک نیٹ ورکس میں ایک اہم مرکز کے طور پر پیش کرتے ہوئے تجارت اور نقل و حمل کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے ریل کنکشن کا تصور پیش کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved