امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جیل میں 7 ہزار قیدیوں اور عمران کیلئے الگ الگ سی سی ٹی وی سسٹم نصب ہے، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالا جیل میں میسر سہولتوں کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جس سکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے وہاں کم از کم 35 افراد رہ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے کل 7 سیل مختص ہیں جن میں سے 5 چہل قدمی کیلیے ہیں جبکہ باقی2 سیل بانی پی ٹی آئی کے استعمال میں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کے سیل تک رسائی بہت محدود ہے، کوئی بھی شخص بغیر اجازت وہاں نہیں پہنچ سکتا، بانی پی ٹی آئی کے وارڈ کی حفاظت کے لیے پیشہ ور تربیت یافتہ افراد مامور ہیں۔رپورٹ کے مطابق اڈیالا جیل میں ہر 10 قیدیوں پر ایک اہلکار تعینات ہے تاہم عمران خان کے لیے 15 اہلکار تعینات ہیں جن میں سے 2 سکیورٹی افسران ہیں، 3 اہلکار بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے لیے لگائے گیے سی سی ٹی وی کیمروں پر مامور ہیں، جیل میں 7 ہزار قیدیوں کے لیے الگ اور بانی پی ٹی آئی کے لییالگ سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم نصب ہے، ان کی سکیورٹی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کے کھانے کے لیے خصوصی قواعد و ضوابط تشکیل دیے گئے ہیں، ان کو صحت افزا کھانا مہیا کیا جاتا ہے جو ایک خصوصی کچن میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں تیار ہوتا ہے، کھانا فراہم کرنے سے قبل ایک میڈیکل افسر یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اس کا معائنہ کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جیل کے میڈیکل افسر کے علاوہ، راولپنڈی کے ایک ہسپتال کے 6 میڈیکل افسران بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجے کیلئے تعینات ہیں ، راولپنڈی کے ایک دوسرے ہسپتال کے اسپیشلسٹ کی ٹیم جیل کا ہفتہ وار دورہ کرتی ہے جو ضرورت پڑنے پر بانی پی ٹی آئی کا چیک اَپ کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے مشین اور دیگر اشیابھی فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والوں کے لیے قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں، ان کے جیل ٹرائل کے دوران ایک جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے، اڈیالا جیل کی حفاظت کے لیے جیل پولیس، رینجرز، ضلعی پولیس فرائض ادا کررہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیل اور اردگرد کے علاقے کلیئر رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کیے جاتے ہیں، جیل میں بانی پی ٹی آئی اور تمام قیدیوں کی سکیورٹی کے لیے فرضی مشقیں بھی کی گئیں جبکہ جیل کی جانب جانے والے روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی گشت کرتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved