اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے کہا ہے بابر اعظم نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی تھی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کپتانی چھوڑتے وقت بابر نے صرف ایک لفظ کہا کہ اب سب اللّٰہ کے سْپرد ہے۔والد اعظم صدیق نے کہاکہ بابر اعظم نے اب مجھ سے اجازت لے کر کپتانی واپس لی ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے۔
