امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عازمین کو پرسکون ماحول فراہم کرنے پر اللہ کاشکرہے،ولی عہد

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ر مضان المبارک کے آخری عشرے میں لاکھوں عازمین کو پرسکون ماحول میں عبادت کی سہولت فراہم کرنے کی توفیق پر اللہ کریم کا شکر ادا کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت اور ریاستی اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ ضیوف الرحمان کی دیکھ بھال اور معیار کی اعلی ترین سطح سہولیات کی فراہمی پر ان کی کوششوں کو سراہا۔

سعودی عرب کے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں وضاحت کی کہ وزرا کی کونسل نے بعد ازاں سعودی عرب اور دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس تناظر میں وزرا کونسل نے خلیج تعاون کونسل کے علاقائی سلامتی کے وژن کے آغاز کو مبارکباد دی جس کا مقصد خطے کے استحکام، اس کے ممالک اور عوام کی خوشحالی کو برقرار رکھنا اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو بڑھانا ہے۔

وزرا کی کونسل نے 2025 کے دوران اقوام متحدہ میں خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیٹی کے 69ویں اجلاس کی صدارت کے لیے سعودی عرب کو منتخب کرنے کا عزم کیا۔وزیر الدوسری نے کہا کہ وزرا کی کونسل نے ملک کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ملازمت، تربیت اور قابلیت کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے ریاست کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر غور کیا گیا۔وزرا کونسل نے اس موقعے پر فیصلہ کیا کہ ریاست ہمسایہ ممالک سے بے گھر ہونے والوں کے لیے رہائشی فیس، ورک پرمٹ کی فیس، سروس کی منتقلی کی فیس، پیشے میں ترمیم کی فیس خود ادا کرے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved