امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے میں ہلاک افرادکی تعداد11ہوگئی

تہران(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ دمشق میں تہران کی سفارتخانے پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دوسینئر افسران سمیت اس کے سات ارکان ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایک بیان اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں شام اور لبنان میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے نائب بریگیڈیئر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی بھی شامل ہیں۔

پاسداران انقلاب نے اپنے مشیروں حسین امان اللہ، مہدی جلالاتی، محسن صداقت، اور علی آغا بابائی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی۔پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ مجرم اسرائیلی دشمن کی یہ کارروائی اپنی مسلسل شکستوں اور غزہ کے لوگوں کی ثابت قدمی کے بعد ہوئی ہے۔ دشمن غزہ جنگ میں قتل عام کے باوجود اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے۔دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی سفارت خانے سے ملحقہ عمارت پر اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ ان میں آٹھ ایرانی ، دو شامی اور ایک لبنانی شامل ہے اور یہ سب فوجی تھے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے پیر کی شام کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے شام میں امریکی التنف بیس پر ڈرون سے حملہ کیا۔آبزرویٹری نے کہا کہ مسلح گروپوں نے آج دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد اڈے کو نشانہ بنایا۔انہوں نے وضاحت کی التنف بیس کے زمینی دفاع نے الکاتیبہ کے علاقے میں جو اڈے سے چار کلومیٹر دور ہے ایک خودکش ڈرون کو مار گرایا۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved