اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق سمیت ہائی کورٹ کے 8ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق سمیت ہائی کورٹ کے 8ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے سٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پائوڈر موجود تھا،خط کے متن میں لفظ اینتھریکس لکھا ہوا تھا، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔ذرائع کے مطابق خطوط ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججز کو ارسال کئے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کو طلب کر لیا ہے۔