امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی نہ کرنے اور ملاقات نہ کرانے پر عدالت کا اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر کی رپورٹ پر اظہارِ برہمی ، عید پر ملاقات کر انے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی)بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں کتنی ملاقاتیں کیں؟ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست اور بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ 31 جنوری کے بعد کتنی نئی خواتین قیدی اڈیالہ جیل لائی گئیں۔

عدالتی حکم پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔رپورٹ میں جیل انتظامیہ نے بتایا کہ 31 جنوری کے بعد مختلف کیسز میں 141 خواتین ملزمان جیل لائی گئیں۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پائونڈ کیس میں ملاقاتوں کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ جیل ٹرائل کے دوران 31 جنوری کے بعد بانی پی ٹی اذئی سے بشریٰ بی بی کی 10 ملاقاتیں کرائی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ تمام ملاقاتیں 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت کے دن ہوتی رہی ہیں۔دورانِ سماعت اسٹیٹ کونسل عبد الرحمٰن اور اسلام آباد انتظامیہ کی ڈائریکٹر لاء عدالت میں پیش ہوئیں۔

اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر ڈائریکٹر لاء نے بنی گالا سب جیل کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کر دی ہے۔عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ بنی گالا سب جیل کا دورہ کرنے والی افسر سہولتوں سے مطمئن ہوئی ہیں۔بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی نہ کرنے اور ملاقات نہ کرانے پر عدالت نے اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر کی رپورٹ پر اظہارِ برہمی کیا۔رپورٹ دیکھ کر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ سب سیاست ہے، رحمن صاحب! یہ عدالت میں سیاست ہو رہی ہے، 31 جنوری کو سزا کے بعد 141 خواتین جیل لائی گئیں، آپ کہتے تھے کہ جیل اوور کرائوڈڈ ہے، آپ کا مطلب ہے کہ بس سیاست ہو، کمیونٹی سمجھتی ہے کہ بنی گالا میں قید کر کے خیرات دے رہے ہیں،

ایک طرف کہا جا رہا ہے جگہ کم ہے، قیدی زیادہ ہیں، دوسری جانب 141 خواتین جیل میں داخل ہو گئیں، جب نئی خواتین جیل میں داخل ہو گئیں تو پھر منتقلی نہ کرنے کا جواز تو ختم ہو گیا، آپ لوگ عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے، آپ بلائیں ناں اپنے چیف کمشنر اور ایڈووکیٹ جنرل کو، آپ لوگ تلے ہوئے ہیں کہ رول آف لاء کا انڈیکس صفر پر آ جائے، آپ یہاں کیوں کھڑے ہیں پنجاب والوں کو بلاتے ہیں، آپ ذرا اپنے سپرنٹنڈنٹ کو توہینِ عدالت کی کارروائی سے بچانے کی کوشش تو کریں،

آپ کا یہ موقف بینچ نمبر 7 نے مسترد کر دیا تھا، وہاں پنجاب کا سینئر لاء افسر پیش ہوا، تاریخ پر ملزمان کا ملنا، ملنا نہیں ہوتا، وہ تو سماعت ہو رہی ہوتی ہے، ملاقات کا مطلب علیحدگی میں باقاعدہ ملاقات ہوتا ہے، آپ نے کیس کی سماعت کے دوران ملاقات کا کہہ کر جان چھڑا لی۔عدالت نے ہفتے میں ایک دن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید پر بھی بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی ملاقات کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے اس بات پر کہ حکومت کسی کی نجی پراپرٹی کو سب جیل کیسے قرار دے سکتی ہے؟ آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved