امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

گلگت بلتستان میں تھریٹ الرٹ، سیکیورٹی میں اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ کی جانب سے دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کے خطرے کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ کے بعد گلگت بلتستان بھر میں سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے ممکنہ حملوں کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خطے کی حکومت کو سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان کے آخری 10 دن حساس ہوتے ہیں کیونکہ اس دوران بشمول جمعہ اور عید کی نماز جیسے بہت سے مذہبی اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی گئی ہیں۔ان اجلاسوں میں حساس مقامات اور ریجن کے داخلی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اسکائوٹس کو بھی ریجن میں تعینات کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے انسپکٹر جنرلز کو خط ارسال کیا ہے۔خط میں بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے مبینہ طور پر 19 اور 21 رمضان کے درمیان حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔گلگت رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل مرزا حسن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ خطرات کے پیش نظر مذہبی اجتماعات، مساجد اور دیگر اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved