امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی عرب، بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے بحیرہ احمر میں دو اقسام کی مچھلیوں کے شکار کو ممنوع قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے ناجل اور طراد مچھلیوں کے مچھلی پکڑنے پر پابندی کا اعلان کیا ہے ، انہیں سال کے موجودہ اوقات میں پکڑنا ممنوع ہے۔

اس کا مقصد مچھلی کو تولیدی مدت کے دوران انڈے دینے کا موقع فراہم کرنے، اس کے پائیدار اسٹریٹجک اسٹاک کو محفوظ رکھنے کے علاوہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری سے اس کی کمی کو روکنا ہے۔وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ناجل اور تراد مچھلیوں کی ماہی گیری پر دو ماہ کے لیے پابندی کا اعلان کیا ہے، جو یکم اپریل سے 22 رمضان المبارک کی مناسبت سے شروع ہو کر 23 ذی الحجہ کی مناسبت سے 31 مئی تک ہے۔

ماہی پروری کے محکمے کے سربراہ انجینیر ابراہیم المالکی نے کہا کہ زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے ہر وقت نگرانی کے دورے کیے جائیں گے۔ خطے میں سرحدی محافظوں کے شعبوں کے ساتھ سمندری ساحل پر ماہی گیری کی بندرگاہوں میں پوسٹرز اور آگاہی کتابچے تقسیم کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔مکہ مکرمہ ریجن میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی برانچ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل انجینیر ولید الدغیس نے زرعی نظام کے انتظامی ضوابط پر عمل کرنے پر زور دیا تاکہ زرعی نظام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved