لاہور( این این آئی)اداکارہ یمنی زیدی کی پہلی فلم ’’نایاب ‘‘کی عکس بندی مکمل ہوگئی، فلم کی کہانی فی میل کرکٹر کی جدوجہد پر مبنی ہے۔یمنی زیدی فلم میں ایک کرکٹر کا کردار ادا کررہی ہے۔ یمنی زیدی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز میں اس فلم کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ نایاب کی عکس بندی کو مکمل کر لیا ہے۔
اس فلم کی شوٹنگ 54 دن میں مکمل ہوئی۔فلم میں یمنی زیدی کے ساتھ محمد فواد خان ، جاوید شیخ سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ یمنی نے کہا کہ 11 سالہ کیئریرمیں پہلی فلم کا انتخاب کیا اور اس کی بنیادی وجہ فلم کا اسکرپٹ ہے۔انہوں نے اس فلم کے لیے بے حد محنت کی کیونکہ ان کو اس فلم سے قبل گیند اور بلا تک پکڑنا نہیں آتا تھا تاہم اس فلم کے لیے انہوں نے خصوصی ٹریننگ ،فلم کی کہانی علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھی ہے ۔