امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شوہر راضی ہو تو خلع کیلئے عدالتی حکم ضروری نہیں،سعودی وزارت انصاف

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی وزارت انصاف نے تصدیق کی ہے کہ خلع کی درخواست کے طریقہ کار کو قانونی چارہ جوئی سے دستاویزات کے ذریعے ثبوت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اگر شوہر اس پر راضی ہو تو اسے عدالتی حکم کی ضرورت نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ طریقہ کار ذاتی حیثیت کے قانون کے نفاذ میں آتا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خلع دونوں میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے جائز ہے جس میں عدلیہ کے فیصلے کی ضرورت کے بغیر نکاح کو ختم کرنے کی مکمل قانونی صلاحیت ہے۔

اگر شوہر راضی نہیں ہوتا تو درخواست کو مجاز عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ تمام عدالتی ضمانتوں کے اطلاق کے ساتھ نظام کی طرف سے متعین طریقہ کار کے مطابق تنازعہ پر غور کرنے کے بعد فیصلہ صادر کیاجائے گا۔حالیہ برسوں میں سعودی عرب میں طلاق کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بہت سی میڈیا رپورٹوں اور مطالعات کے مطابق خواتین کے بارے میں سوچ میں تبدیلی اور ان کی زیادہ آزادی سے لطف اندوز ہونے اور اپنی کفالت کرنے کی صلاحیت اور لیبر مارکیٹ میں ان کے وسیع داخلے کے ساتھ۔ سوشل میڈیا کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کے بعد خلع کے واقعات میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے خلع سے متعلق مسائل زیادہ سامنے آنے لگے ہیں۔

خلع کی تعریف اس صورت حال سے کی جاتی ہے جس میں بیوی طلاق اور شوہر سے علیحدگی کی درخواست کرتی ہے۔ یہاں خلع اس معاوضے کے بدلے میں کیا جاتا ہے جو بیوی کو شوہر کو ادا کرنا ہوگا، جسے مملکت میں نئے خلع نظام 2023 کے ذریعے مخصوص شرائط کے اندر منظم کیا گیا ہے۔نظام کی طرف سے خلع کو قبول کرنے کے لیے جو شرائط بیان کی گئی ہیں ان میں شوہر کا بیوی کی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکامی، بڑے خاندانی تنازعات کا ہونا جو شادی کو جاری رکھنے کے امکان کو روکتا ہے۔ شوہر اور بیوی کے درمیان شادی قانونی اورعدالت میں رجسٹرڈ ہو۔ اس شرط کے ساتھ کہ بیوی شوہر کو دستاویز میں درج ریکارڈ کے مطابق جہیز واپس کرے گی۔وزارت انصاف نے کیس انڈیکیٹرز کے مطابق 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ذاتی حیثیت کی عدالتوں میں 36,000 سے زائد خلع اور طلاق کے مقدمات درج کیے، جن میں مکہ مکرمہ کا علاقہ سرفہرست ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved