امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل

کراچی(این این آئی)حکومت کی جانب سے قومی بچت کے سرٹیفکیٹس اور اسکیموں پر منافع کی شرحوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکائونٹ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، اور شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹ، پر منافع کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 76 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے تاہم ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ، سیونگ اکائونٹ، سروہ اسلامک ٹرم اکائونٹ اور سروہ اسلامک سیونگ اکائونٹ پر منافع کی شرحیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہیں۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 20 بیسس بوائنٹس اضافے کے ساتھ 15.8 فیصد ہو گئی ہے،

سیونگ اکائونٹ پر منافع کی شرح 20.5 فیصد رکھی گئی ہے جبکہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 76 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 19 فیصد ہو گئی ہے۔بی ایس سی، پی بی اے اور ایس ایف ڈبلیو اے پر منافع کی شرح 24 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15.6 فیصد ہوگئی۔اسی طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ ، سرو اسلامک ٹرم اکانٹ اور اسلامک سیونگ اکانٹ پر منافع کی شرحوں کو بالترتیب 14.4 فیصد، 18.54 فیصد اور 20.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved