امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سیاسی مداخلت کے باعث ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن مستعفی

لاہور( این این آئی)گورنرپنجاب کی جانب سے ایچی سن کالج کو احدچیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے،پرنسپل کے انکارپرگورنر ہائوس نے فیس معاف کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،پرنسپل ایچی سن کالج نے احتجاجاً مستعفی ہو کر پاکستان سے واپس جانے کا اعلان کردیا، مینجمنٹ کمیٹی سے سید بابر علی بھی مستعفی ہو گئے جبکہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پرنسپل ایچی سن کالج دومرتبہ استعفے کی درخواست دے چکے تھے ،

بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا،پرنسپل کالج ایک سال میں 100سے زائد چھٹیاں کرتے تھے ، انکوائریز سے بچنے کے لئے یہ حربہ اپنایا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق احد چیمہ کے اہل خانہ نے اسلام آبادمنتقلی کے باعث چھٹیوں کے دوران فیس نہ لینے کی درخواست دی۔پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن نے فیس معافی کی درخواست مستردکی،گورنرہائوس سیکریٹریٹ نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے فیس معاف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پرنسپل ایچی سن کالج نے احتجاجی طورپرپاکستان سے واپس جانے کااعلان کردیا، مستعفی پرنسپل ایچی سن کالج نے خط میں کہا کہ اسکولوں میں سیاست اور سفارشوں کی کوئی جگہ نہیں،چند افرادکو فائدہ پہنچانے کے لئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے۔مائیکل اے تھامسن نے خط میں کہاکہ گورنر ہائوس کے فیصلوں نے انتظامی امور میں خرابی پیدا کی، پاکستان کے معروف اسکول میں غیرضروری مداخلت کا سوچ نہیں سکتا تھا،یکم اپریل سے عہدہ چھوڑ دوں گا،انتظامی معاملات سے اب دور رہوں گا۔

گورنر ہاوس سیکرٹریٹ نے موقف اختیارکیا کہ ایچی سن کالج میں 3 ہزار طلبا ء تعلیم حاصل کررہے ہیں،چند طلبا ء کی فیس معاف کرنے سے اسکول کو مالی نقصان نہیں ہوگا،اگر والدین کی کسی اورشہرپوسٹنگ ہوجائے توفیس لے کر والدین پربوجھ نہیں بنناچاہیے ،بچوں کی والدہ نے ایچی سن انتظامیہ کو فیس معافی سے متعلق متعدد درخواستیں دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے سید بابر علی نے بھی استعفیٰ دیدیا ، انہوں نے 6فروری کو اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج دومرتبہ استعفے کی درخواست دے چکے تھے ،

بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا، اگلے مہینے ایچی کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے ،اگست 2024میں استعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا۔انہوںنے کہا کہ احد چیمہ ملازمت کی وجہ سے ایک سال سے اسلام آباد میں تعینات تھے، احد چیمہ کے بچے ایچی سن میں نہیں جا پا رہے تھے ، جو کلاسز بچوں نے نہیں لیں تھیں ان کی فیس معاف کرانے کی درخواست دی گئی تھی ۔ پرنسپل ایچی سن کالج 40لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے ،40لاکھ روپے تنخوا ہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے ، پرنسپل کالج ایک سال میں 100سے زائد چھٹیاں کرتے تھے ، انکوائریز سے بچنے کے لئے پرنسپل نے یہ حربہ اپنایا ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved