لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہی روز میں32روپے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا جس سے اس کی قیمت 612روپے فی کلو تک پہنچ گئی ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت22روپے اضافے سے 422روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت273روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔