لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نے اووربلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔سرکاری کنکشنز پرہونے والی اووربلنگ کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںجس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔لیسکو کے منیجر ایس اینڈ آئی انور وٹو کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔
سرکاری کنکشنز کے بعد پرائیویٹ صارفین کے کنکشنز میں بھی اووربلنگ کی چیکنگ ہو گی،ایف آئی اے کی ٹیمیں صارفین کے کنکشنزکی چیکنگ کر کے ریڈنگ رپورٹ بنائیں گی۔رپورٹ کی روشنی میں چارج ہونے اولے زائد یونٹس کا تخمینہ لگایاجائے گا۔اووربلنگ کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔