امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ مستحکم تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا جائزہ لیا، سعودی وزیر دفاع

اسلام آباد (این این آئی)سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ مستحکم تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا جائزہ لیا۔ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی قیادت کی جانب سے دزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات اور امن و امان کے فروغ کی کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اپنی پوسٹ میں سعودی وزیر دفاع نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔دریں اثناء اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شری فنے کہاکہ اپنے عزیز بھائی سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود, جو کہ یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی بھی تھے سے ملاقات اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہوئی،

میں نے انہیں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات پر ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ “نشانِ پاکستان” حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں نے ان کے ذریعے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنی نیک خواہشات پہنچائیں ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved