امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیویارک میں ذہنی معذور افراد کو نوکری دینے والا فرانسیسی کیفے

نیویارک(این این آئی)نیویارک کے متحرک کاروباری علاقے کے مرکز میں کیفے جوئیوکس ایک فرانسیسی چین کی ایک شاخ ہے جس میں آٹزم یا ڈان سنڈروم والے افراد کو ملازمت دی گئی ہے۔ یہ کیفے اس حوالے سے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ریاست ہائے متحدہ میں نوکریوں کا بازار ذہنی طور پر معذور لوگوں کے لیے تقریبا بند ہو چکا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق Joyeux Lexington Caf مین ہٹن کے سب سے خوشحال راستوں میں سے ایک کے کونے پر واقع ہے۔ پر تعیش فلک بوس عمارتوں کے درمیان بینکوں اور کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔ جنوری سے کیفے نے ایک ہم آہنگ اور روشن جگہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس کا افتتاح فرانسیسی کمپنی کے بانی یان بوکیلے لانریزاک نے ورلڈ ڈان سنڈروم ڈے کے موقع پر کیا۔ یہ دن ہر سال 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ 54 سالہ تاجر کا کہنا تھا کہ ہم یہاں بہت عاجزی کے ساتھ پہنچے ہیں۔لانریزاک اور ان کی اہلیہ نے 2017 میں مغربی فرانس کے علاقے رینیز میں پہلا کیفے کھولا تھا۔

پھر فرانس میں اس چین کے 14 کیفے کھولے۔ سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے پرتگال میں چار اور بیلجیئم میں ایک برانچ کھولی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 2020 میں پیرس کے علاقے چیمپس۔ایلی سیز میں اس کیفے کی ایک برانچ کا افتتاح کیا تھا۔لیکن نیویارک میں صدر بائیڈن اور نا ہی میئر ایرک ایڈمز کو کیفے کی برانچ نمبر 21 کے افتتاح کے لیے مدعو کیا گیا۔ یہ امریکا میں اس چین کا پہلا کیفے ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں سات ملین بالغ افراد ذہنی اور علمی معذوری کا شکار ہیں۔ ان میں سے تقریبا 80 فیصد لیبر مارکیٹ سے باہر ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved