امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، کسی بھی قوت کو پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے،صدر مملکت

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف زرداری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، کسی بھی قوت کو پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے،مشکلات کے باوجود پاکستان نے دفاع، صنعت ، زراعت ، تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں ،ہمیں قومی اتفاق رائے کے ساتھ موثر حکمت عملی ، دانشمندانہ انتظام، صوبوں اور وفاق کے مابین بہتر روابط کی اشد ضرورت ہے،ہم سب کی ذمہ داری ہے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے اور معاشی استحکام کیلئے یکسوئی سے کام کریں، اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے، غزہ میں جاری تشدد اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر گہری تشویش ہے۔

وہ ہفتہ کو شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ میں مسلح افواج کی یوم پاکستان پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ پریڈ کے مہمان خصوصی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، تینوں سروسز چیف ، غیر ملکی سفیروں، وفاقی کابینہ کے اراکین اور سول و فوجی حکام نے بڑی تعداد میں پریڈ دیکھی۔ پاک فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے چاق وچوبند دستوں نے مہمانوں کو سلامی دی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دہمارے لئے قومی اہمیت کا حامل ہے، اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا،

قائد اعظم کی دوراندیش قیادت میں آزاد اور خودمختار ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج آزادی کی راہ میں قربانیاں پیش کرنے والے قائدین، شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت وتحسین پیش کرتے ہیں،آج ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی تعمیر ، ترقی اور سلامتی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے۔ صدر زرداری نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان نے دفاع، صنعت ، زراعت ، تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ دنیا قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف ہماری قربانیوں کی معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ایک جمہوری اتحادی حکومت قائم ہو چکی ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے اور معاشی استحکام کیلئے یکسوئی سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی اتفاق رائے کے ساتھ موثر حکمت عملی ، دانشمندانہ انتظام، صوبوں اور وفاق کے مابین بہتر روابط کی اشد ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم مایوس نہ ہو ہم پاکستان کو معاشی لحاظ اور خود کفیل بنانے کیلئے پرعزم ہیں، معاشی مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔

انسانی وسائل کی ترقی اور ہنر مندی ، زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی، توانائی اور گڈ گورننس پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ صدر مملکت نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈر وطن عزیز کی سلامتی ، استحکام، ترقی اورخوشحالی کیلئے مل کر کام کریں، موجودہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ تمام سیاسی قوتیں باہمی افہام وتفہیم کے ساتھ قوم کو درپیش مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ بھارتی توسیع پسندانہ عزائم اور جموں وکشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ ہے۔

غیر قانونی بھارتی زیر تسلط جموں وکشمیر کی عوام 77 سال سے اپنا حق مانگ رہے ہیں، آرٹیکل 370 کی منسوخی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی اور کشمیریوں سے ان کی شناخت چھینے کی کوشش ہے،ہم بھارت کے تمام غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری عوام یقین دلاتے ہیں ہیں کہ پاکستان حق ارادیت کی جائز جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ صدر زرداری نے کہا کہ غزہ میں جاری تشدد اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر گہری تشویش ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved