لاہور ( این این آئی) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ہلال امتیاز عطا کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور نے بحیثیت انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب پولیس کی از سر نو تنظیم سازی اور دوررس اصلاحات کیں،
ڈاکٹر عثمان انور کو پولیس خدمات کی فراہمی، تھانوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ، شہدا پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور انکو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اس اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انسدادِ دہشت گردی کے زمرے میں ڈاکٹر عثمان انور کی کاوشیں انتہائی اہم ہیں،معاشرے کے محروم طبقات خصوصا خواجہ سراں، خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کی مرکزی دھارے میں شمولیت ڈاکٹر عثمان انور کے کار ہائے نمایاں ہیں،خدمات عامہ کے شعبے میں ڈاکٹر عثمان انور کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔