امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، پانڈا بانڈز کے ذریعہ 300 ملین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کے حصول میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ امریکی مالیاتی ونشریاتی ادارہ بلوم برگ کو انٹرویودیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ چینی کرنسی کے حامل پانڈابانڈز کے ذریعہ پاکستان اپنے فنڈنگ کے ذرائع کو وسیع کرنے کے علاوہ سرمایہ کاری کی نئی مارکیٹوں تک رسائی کی کوشش کررہاہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ پانڈا بانڈز کا اجرا پہلے کرنا چاہیے تھا، چین دنیابھرمیں بانڈز کے حوالہ سے دوسری بڑی اوروسیع منڈی ہے، میرے خیال میں پانڈا بانڈز کااجرا ملکی معیشت کیلئے درست قدم ہوگا،پاکستان اس سے قبل یوروبانڈز فروخت کیلئے پیش کرچکا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ ابتدائی طورپر250سے 300 ملین ڈالرمالیت تک کے بانڈز فروخت کیلئے پیش ہوں گے جس کے بعد ان بانڈز کامزید اجرا ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ حسابات جاریہ کے کھاتوں کی صورتحال مضبوط ہے، حکومت مقررہ وقت پرقرضے اداکرے گی، ان ادائیگیوں سے کرنسی پرکوئی دبائو نہیں آئے گا اورمجھے امید ہے کہ روپیہ کی قدرمستحکم رہے گی۔غیرمتوقع چیز تیل کی قیمت ہے جو بحیرہ احمر میں حملوں کے تناظرمیں بدستورغیریقینی ہے، پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اس سال 1.3 فیصدکی نموہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کم سے کم تین سال کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایک اورپروگرام لے گا، اس ضمن میں مزید بات چیت آئی ایم ایف کے موسم بہارکے اجلاس کے بعد ہو گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved