اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات صرف وزیر اعظم شہباز شریف کے ذریعے ہوسکتے ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ اگر سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو وہ صرف وزیراعظم جناب شہبازشریف سے ہی ہو سکتے ہیں۔
دریں اثنا انھوں نے وضاحت کی ہے کہ پرویز الہی کے خلاف کیس نو مئی کے واقعات پر مبنی نہیں بلکہ ان کی بطور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مبینہ بدعنوانی سے متعلق ہے۔انہوںنے کہاکہ کیس تحریک انصاف سے علیحدگی والا نہیں ہے۔
پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ٹھیکوں میں 10 فیصد کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کروا کر اربوں روپے کمائے، جہاز کے ذریعے (ان کے بیٹے) مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کیے۔