امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلوانے کے لیے عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلوانے کے لیے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کامیاب ہو گا،سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ابھی ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں مگر سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل پورا ہوجائے گا، ابھی بجٹ آنا ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے مگر کوشش ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد والے پارلیمان کی بالادستی کے لیے بہت شور مچاتے ہیں، تمام مخصوص نشستوں میں حلف لے لیے گئے ہیں سوائے خیبرپختونخوا کے، ہم نے اسپیکر سے درخواست کی لیکن وہ سیشن نہیں بلارہے ہیں ، وہ ٹائیگر فورس کا نمائندہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے پھر گورنر سے بھی درخواست کی انہوں نے اجلاس بلانے کا کہا مگر اسپیکر نے نہیں بلایا۔انہوںنے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتیں عدالت سے رجوع کر رہی ہیں اور الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کریں گے تاکہ اجلاس بلایا جائے، خیبرپختونخوا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وہ لوگ غیر قانونی حربے استعمال کر رہے ہیں حلف نا لے کر، لیکن جب ان کو تکلیف ہوتی تو ان کی تکلیف ہر صوبے میں سنائی دیتی ہیں۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ اسی وجہ سے بجٹ بھی پیش نہیں ہورہا، یہ لوگ راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو پھر حلف لینا پڑے گا، ہم درخواست کرتے ہیں کہ آپ حلف لیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین جب باہر آتے ہیں تو ڈائیلاگ مارتے ہیں اور جب اندر ہوتے ہیں تو وزیر اعظم کے پاؤں پڑ جاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تصادم نا ہو، اندر منتیں کرتے ہیں باہر کہتے ہیں کہ میں وزیر اعظم کو نہیں مانتا، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے اور فیڈریشن میں اچھے تعلقات ہوں۔ملک میں بڑھتی دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بار بار افغانستان کو پیغام دیا کہ آپ کی زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور اب ہم اسے اور نہیں برداشت کرسکتے،

ہم پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر اس کا مطلب نہیں کہ آپ اپنی سرزمین ہمارے دشمنوں کے حوالے کرے، اب بہت ہوگیا، اب یہ چیزیں برداشت نہیں کرنی چاہیے، اب روزانہ ہم لاشیں نہیں اٹھا سکتے، اب بات بیانات سے آگے نکل گئی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک جماعت نے افغانستان میں پاکستان کی کارروائی کی مذمت کی، انہوں نے ہمیشہ پاکستان دشمنی کے حق میں بیان دیا ہے، سائفر کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ سائفر کی جو فلم ہے وہ ختم ہوگئی ہے یہ بس ریمیک لانا چاہتے ہیں، یہ جب وہاں جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے نکالا یہاں کہتے ہیں کہ امریکا نے نکالا تھا۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ 5 فرنچائز ہیں پی ٹی آئی کے، ان کا ہر وکیل اپنا بیان دیتا ہے، انہوں نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لے کر کام کیا، اب الیکشن ختم ہوگیا ہے، جس کو تحفظات ہیں وہ ثبوت اکھٹے کریں اور متعلقہ فورمز پر جائیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کامیاب ہو گا۔وزیر اعلیٰ کے رشوت مانگنے پر اینٹ مارنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم نے کہا کہ اگر آپ رشوت مانگے گیں تو پورا ٹرک لانا پڑے گا کیونکہ جس طرح آپ نے سیاست کا آغاز وزیر اعلی بنے وہ سب کو پتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved