امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انتظامیہ کا مسجد حرام کے آداب کی پابندی پر زور

ریاض(این این آئی)حرمین شریفین کے نگران اداریصدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خانہ کعبہ کا طواف کرنیوالے زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد حرام کے آداب کا خیال رکھیں۔عرب ٹی وی کے مطابق صدارت عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طواف کرنیوالے زائرین کعبہ شریف کی حرمت اور اس کی حیثیت کا احترام کرتے ہوئے آداب کی پابندی کریں، آواز بلند کیے بغیر خاموشی سے خدا سے دعا کریں۔

مسجد حرام میں نا مناسب رویے، بھاگنے اور بھگدڑ مچانے سے گریز کریں۔ کعبہ کے گرد طواف کے دوران نظم و نسق کو یقینی بنائیں، طواف کے دوران امن و سکون کو برقرار رکھتے ہوئے بھیڑ اور بھگدڑ سے گریز کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین اگر ممکن ہو تو کم رش کے اوقات میں حجر اسود کا بوسہ لے سکتے ہیں اور وہ مسجد حرام میں کہیں بھی طواف کی دو رکعتیں بھی ادا کر سکتے ہیں۔ وہ ایسے کاموں سے گریز کریں جن سے دوسروں کو خطرہ لاحق ہو۔ ہجوم سے بچیں اور فوٹو گرافی حتی الامکان اجتناب برتیں اور عبادت اور مناسب کی انجام دہی پر توجہ دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved