امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

رمضان راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے رمضان راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا،

اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ راشن بیگ پر مسلم لیگ (ن) کے قائد کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائے، آٹے کی تقسیم کیلئے شہریوں کی عزت نفس مجروح نہ کرنے کا حکم دیا جائے، پنجاب حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کے گھروں میں پہنچانے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے رمضان پیکیج راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مستردی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved