امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،کا بینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو سو فیصد ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے دنیا کے بہترین ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں،

میثاق معیشت کے ساتھ میثاق یکجہتی کی بھی ضرورت ہے،پوری قوم میر علی دہشتگرد حملے کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ہمارے دلیر جوانوں نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور جام شہادت نوش کیا ۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے میر علی دہشتگرد حملے کے شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے لئے فاتحہ خوانی کی ،کابینہ اراکین نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کیا۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت اپنی کارکردگی سے عوام کی توقعات پر پوری اترے گی۔ میر علی دہشتگرد حملے کے شہداء کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنھوں نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ دہشت گردی کے عفریت نے چند سال پہلے دو بارہ سر اٹھایا جو کہ کسی المیے سے کم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو کچلنے کے لئے ہماری سیکیورٹی فورسز پوری طرح سے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کی آخری قسط کے لئے اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے ملک کی خوشحالی کے لئے میثاق معیشت کے ساتھ میثاق یکجہتی کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کا کہنا تھا کہ ہم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو سو فیصد ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے دنیا کے بہترین ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے طویل المدتی پروگرام کے حوالے سے بنیادی سطح کی بات چیت ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ایف بی آر کے 2400 ارب روپوں سے زائد کے مقدمے عدالتوں اور ٹریبیونلز میں زیر التواء ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے ایک ڈیجیٹل نظام کا اجراء کیا جا رہا ہے جس سے زیر التواء مقدموں کے حل میں تیزی آئے گی۔اجلاس میں وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا-

کابینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا گیا ہے۔کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز ہولڈنگ کمپنی تشکیل کرنے کی منظوری دے دی جو کہ پی آئی اے کی نجکاری کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ پی آئی اے کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہی فی الحال اس ہولڈ -کو کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے اور اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے ایک کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی جو دنیا بھر سے بہترین اور متعلقہ سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ایوی ایشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے میں مدد دے گی۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ تجارت کی سفارش پر درآمدات و برآمدات کے حوالے سے پابندیوں سے استثنیٰ کا تعین کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی جس کے کنوینر وفاقی وزیر تجارت ہوں گے، یہ کمیٹی ٹریڈ آرگنائیزشنز ایکٹ 2013 کے سیکشن 21 کے تحت مذکورہ بالا استثنیٰ کا تعین کرے گی اور اس حوالے سے اپیلیں بھی سنے گی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر ڈاکٹر شیریں مزاری، سابق رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری /حراست کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کیے گئے وفاقی کمیشن کی سفارشات کو متعلقہ وفاقی اور صوبائی اتھارٹیز کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی تجویز اور سندھ ہائی کورٹ کراچی کی سفارش پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج غلام شاہ جو کہ بطور جج بینکنگ کورٹ II حیدرآباد میں ڈیپوٹیشن پر کام کررہے تھے کی خدمات ان کے محکمے کو واپس کرنے کی منظوری دے دی-

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved