امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں بری ر دیا۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا ۔

دورانِ سماعت حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج نے نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ درخواست پر آپ کی رپورٹ آنی تھی؟ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے جواب دیا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ نہیں، عدالت اس کیس کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

احتساب عدالت کے جج نے نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سے کہا کہ ہم آپ کا بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے دلائل دیتے ہوئے جواب دیا کہ آپ میرا بیان ریکارڈ کر لیں، یہ کیس نیب ترامیم سے متعلق نہیں ہے، اس کیس میں ہائی کورٹ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا فیصلہ کر چکی، مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے اپیل دائر نہیں کی تھی، حسن نواز اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے، ان کے کیسز میں مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں۔

وکیلِ صفائی قاضی مصباح نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جن دستاویزات پر مریم نواز کو بری کیا گیا انہی پر نواز شریف کی بریت ہوئی، نیب نے مریم نواز کی بریت کے خلاف اپیل دائر نہیں کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔اس موقع پر وکیلِ صفائی نے ریفرنسز سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف ریفرنس میں نیب کوئی شواہد پیش نہیں کر پایا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور نواز شریف کو کیس سے بری کر دیا تھا،

العزیزیہ کیس میں دسمبر 2023ء میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اپیل منظور کی، نیب نے نواز شریف کی اپیل منظور ہونے کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا، نیب نے مزید شواہد نہیں رکھے جن کی بنیاد پر حسن اور حسین نواز پر مقدمہ چلایا جائے، جو شواہد ہیں ان پر بھی حسن نواز اورحسین نواز کو سزا نہیں ہو سکتی، ان دونوں کے خلاف کیس چلانا عدالتی وقت ضائع کرنا ہو گا، مرکزی ملزم بری ہو گئے تو معاونت کے الزام میں کیس چل ہی نہیں سکتا، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف ٹرائل کورٹ سے بری ہو گئے تھے، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب نے 29 نومبر 2023ء کو اپیل واپس لے لی۔دلائل مکمل ہونے پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نیحسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد میں سناتے ہوئے حسن اور حسین نواز کو تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا۔عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی درخواستِ بریت منظور کر لی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved