اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،پی ٹی آئی نے عدالت سے فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کا حکم دینے کی استدعا کر دی۔
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کی رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے،پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ ، ایف9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مانگی ہے۔