امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی آئی چھوڑنے پر پچھتاوا ہے، عمران خان سے ضرور ملوں گا، عمران اسماعیل

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دہشت گرد نہیں بلکہ محب وطن جماعت ہے جو برے حالات سے گزر رہی ہے، عمران خان سے ملاقات کا موقع ملا تو ضرور ملوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اداروں کو مضبوط کرنے والی اور ساتھ چلنے والی جماعت ہے۔ کوئی بھی حکومت اداروں کی سپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتی، بانی پی ٹی آئی بھی کہتے تھے کہ یہ فوج ہماری ہے اور ہم ایک پیج پر ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والا یہ اتحاد انہونی ہے اور پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ میں نہ جانے کا فیصلہ غیر معمولی ہے۔ ملین ڈالر سوال یہ ہے کہ کیا صدر زرداری ن لیگ کی حکومت کو کامیاب بنائیں گے؟۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ نواز شریف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، وہ 8 اور 9 فروری دونوں الیکشن ہار گئے۔ ایسے میں پیپلز پارٹی کا مستقبل کیا ہوگا جب بلاول بھٹو زرداری بھی وزیراعظم بننے کے لیے بے چین بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی برے وقت اور حالات سے گزر رہی ہے، مجھے پی ٹی آئی چھوڑنے پر پچھتاوا ہے لیکن عمران خان سے تعلق برقرار ہے۔ ان سے احساس کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی سے کراچی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ملاقات ہوئی لیکن انہوں نے سرد مہری سے یہ ملاقات کی شاید وہ مجھ سے ملنا نہیں چاہتے تھے۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کل کی ایم کیو ایم ایک مضبوط جماعت تھی جبکہ آج اس کی پوزیشن کمزور تر ہو چکی ہے۔ آج ایم کیو ایم کو دیکھ لیں صرف ایک وزارت لے کر اسے ایک طرف کر دیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved