امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملتان سلطانز کی کوچ ایلکس ہارٹلی کا رمضان میں روزے رکھنے کا انکشاف

کراچی (این این آئی)سابق انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کے موجودہ اسپن باؤلنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے روزے رکھنے شروع کردیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلکس ہارٹلی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے ساتھ رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھ رہی ہیں۔

رمضان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایلکس ہارٹلی نے خود روزہ رکھنے کا تجربہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور تمام کھلاڑی روزے رکھ ہیں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔ایلکس ہارٹلی نے روزے رکھنے کے دوران اپنے دن بھر کی روٹین شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ روزے کی حالت میں انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے پورا دن روزہ رکھنے کے بعد افطاری کی ہے، کچھ کھجوریں اور سلاد کھائیں، ہم صبح 4 بجے کھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، شام 6 بجکر 40 منٹ تک کچھ نہیں کھاتے، یہ واقعی بہت مشکل ہے، بہت چیلنجنگ ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ صبح 4 بجے سوجاتی ہیں اور چونکہ کھیل رات 9 بجے شروع ہوتا ہے تو وہ دن بھر سوتی رہتی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں 18 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز سے ہو گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved