اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سردیوں میں بجلی کا استعمال بڑھانے کے لیے قیمتوں میں کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ایک انٹرویومیں مصدق ملک نے کہا کہ اپریل سے ستمبر تک 35 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے، سردیوں کے مہینوں میں بجلی کی کھپت 10 ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کی پالیسی مرتب کررہے ہیں،تجویز ہے کہ سردیوں میں بجلی کی قیمت کم کردی جائے تاکہ استعمال بڑھ جائے۔مصدق ملک نے نجکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھیں گے تو نجکاری پر بات چیت کریں گے۔ ہم پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کا 700سے 800 ارب کا قرضہ بیچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے جو کوششیں کررہے ہیں وہ اپنی نسلوں کے لیے ہیں۔