لاہور( این این آئی)فلائی جناح نے لاہور اور شارجہ کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں ایک سے بڑھا کر 2کرنے کا اعلان کردیا۔فلائی جناح انتظامیہ نے دوسرے بین الاقوامی روٹ کے تحت لاہوراورشارجہ کے درمیان 27مارچ سے شروع ہونے والی پروازوں کو یومیہ ایک سے بڑھا کرنان اسٹاپ 2پروازویں چلانے کا اعلان کردیا۔ترجمان کے مطابق لاہورسے شارجہ کی پروازوں کا آغاز27مارچ کو ہوگا۔
ابتدا ء میں لاہوراورشارجہ کے درمیان یومیہ نان اسٹاپ ایک پروازآپریٹ کی جائے گی، افتتاح کے بعد 8اپریل کو دونوں شہروں کے درمیان یومیہ نان اسٹاپ پروازوں کوبڑھا کر2کردیاجائے گا۔دونوں شہروں کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ روٹ کے آغاز کے بعد ایک ماہ سے بھی کم وقت میں کیا جائے گا۔ لاہوراورشارجہ کے درمیان اضافی پروازوں سے دونوں شہروں کے درمیان تجارتی اورسیاحتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔