مکوآنہ (این این آئی)فیصل آبادرواں برس ماہ صیام میں عام صارف اور سفید پوش طبقے کو نظرانداز کردیا گیا، رمضان ریلیف پیکیج سے صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر رجسٹرڈ افراد ہی مستفید ہو رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج 7 ارب سے بڑھا کر12 ارب روپے کردیا گیا، حکومت نے اربوں روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان تو کر دیا لیکن عام صارف کو ریلیف نہ ملا، بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ افراد کو ہی رعایتی نرخ پر اشیا مل رہی ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کو دس کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے کا مل رہا جبکہ عام صارف بدستور 1370 روپے میں دس کلو آٹا خریدنے پر مجبور ہے، پی آئی ایس پی صارف کیلئے چینی 109 روپے جبکہ عام صارف کیلئے 155 روپے کلو دستیاب ہے۔اسی طرح عام صارف کو گھی 435 جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کو 365 روپے کلو میں مل رہا۔رمضان ریلیف پیکیج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تک محدود کرنے پر عام صارفین مایوس ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ سفید پوش لوگوں کو بھی رمضان پیکیج کی سہولت ملنی چاہیے۔