امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مخصوص ٹوپی نہ پہننے کی ہدایت پر امریکی وفد سعودی عرب سے روانہ

واشنگٹن(این این آئی)مذہبی آزادی سے متعلق ایک امریکی وفد نے کہاہے کہ انہوں نے اپنا سعودی عرب کا دورہ اس وقت مختصرکردیا جب وفد کے ایک رکن سے کہا گیا کہ وہ اپنی مخصوص ٹوپی اتار دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی(یو ایس سی آئی آر ایف)کا کہنا تھا کہ ان کا وفد ریاض کے قریب ایک تاریخی قصبے اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقام دیریہ کا دورہ کر رہا تھا جب کمیشن کے سربراہ آرتھوڈوکس ربی ابراہم کوپر نے اپنا kippah اتارنے سے متعلق ان کی بات ماننے سے انکار کردیا۔

کوپر نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسی کو بھی ثقافتی ورثے تک رسائی سے انکار نہیں کیا جانا چاہئیے ، خاص طور پر جس کا مقصد اتحاد اور ترقی کو اجاگر کرنا ہے۔یو ایس سی آئی آر ایف کا کہنا تھا کہ کوپر اور اس کے نائب صدر ریورنڈ فریڈرک ڈیوی کو گزشتہ منگل کو اپنے سرکاری دورے کے حصے کے طور پر سائٹ کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی تھی جب دورے میں کئی بار تاخیر کے بعد حکام نے درخواست کی تھی کہ کوپر اس مقام پر رہتے ہوئے اور جب بھی وہ عوامی طور پر موجود ہوں تو اپنا کپہ ہٹا دیں، حالانکہ اس سائٹ کے دورے کی منظوری سعودی وزارت خارجہ نے دی تھی۔

ربی ابراہم کوپر نے کہاکہ سعودی عرب اپنے 2030 وژن کے تحت حوصلہ افزا تبدیلیوں کے درمیان میں ہے، تاہم، خاص طور پر اس وقت جب یہود دشمنی میں اضافہ ہو رہا ہے، میرے کپہ کو ہٹانے کے لیے کہا گیاجس کی وجہ سے ہمارے لیے یو ایس سی آئی آر ایف سے اپنا دورہ جاری رکھنا ناممکن ہو گیا۔امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف)کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ خاص طور پر افسوسناک ہے کہ مذہبی آزادی کو فروغ دینے والی امریکی سرکاری ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ ایسا ہوا۔

کمیشن امریکی حکومت کا ایک مشاورتی ادارہ ہے جسے امریکی کانگریس کی جانب سے لازمی قرار دیا گیا ہے۔یو ایس سی آئی آر ایف کے وائس چیئر ڈیوی نے اس واقعے کو حیران کن اور تکلیف دہ قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت کی جانب سے تبدیلی کے سرکاری بیانیے کی براہ راست نفی کرتا ہے۔واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے فوری طور پر اے ایف پی کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سعودی عرب اور امریکہ کے اتحادی اسرائیل کے درمیان غزہ کی جنگ پر تنا اور تنازع ختم ہونے کے بعد دونوں ریاستوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی امریکی کوششیں جاری ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved