امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شہدا کی یادگاروں کو گرانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، وزیراعظم کی عمران خان پر تنقید

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کے واقعات پر ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جو حساس اداروں پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی 9 مئی کے واقعات میں اپنے قصور وار ہونے سے توجہ ہٹانے کے لیے گمراہ کن الزامات لگا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنیکی تازہ چال پر کوئی غلطی نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی نئی حرکات پر مجھے کوئی حیرانی نہیں ہے، جو شخص ریاستی اداروں کے خلاف گندی زبان استعمال کر سکتا ہے اور حساس اداروں پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنے کی کوششوں کے پیچھے عمران خان کی بدنیتی چھپی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو لوگوں کو تشدد پر اکسا سکتا ہے، ریاستی علامتوں، فوجی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے اور شہدا کی یادگاروں کو گرا سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، ایسا شخص صرف نفرت، تقسیم اور جھوٹ پھیلاتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved