کراچی(این این آئی) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37روپے کی بڑی کمی کردی۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر بڑی کمی آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37روپے فی کلو کمی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں1686روپے کمی کی گئی ہے۔ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2322 روپے اور کمرشل سلنڈر 8933 روپے میں فروخت ہوگا، ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔