امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آصف زرداری نے صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیا

اسلام آباد (این این آئی)نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنی دوسری مدت کے لیے ملک کے چودہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا۔تقریب میں سبکدوش ہونے والے صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نومنتخب صدر کی بیٹیاں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری شریک ہوئے۔

مسلح افواج کے تینوں سروسز چیفس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔حکمران اتحاد کے نامزد صدارتی امیدوار آصف زرداری نے گزشتہ روز الیکٹورل کالج کے ایک ہزار 185 ووٹوں میں سے 411 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی،ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو 111 ووٹ ملے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب میں مجموعی طور پر سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہزار 44 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved